منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

انجیر کھانے کے پانچ حیرت انگیر فوائد

01 جنوری, 2024 13:44

 

قدرت کی طرف سےانسانوں کو عطاکردہ بے شمار نعمتوں میں پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہیں،ان میوہ جات میں ایک انجیر بھی شامل ہے۔

انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے قرآن پاک کی سورہ التین میں انجیر کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسکی قسم کھا کر اسکی اہمیت کو واضح فرما دیا، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسکے بے شما ر فوائد ہیں۔

انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے، انجیر کو بنگالی میں آنجیر، انگلش میں فِگ، عربی میں تین، یمنی میں بلس، سنسکرت، ہندی، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں

یہ نازک پھل کہلاتا ہے اور پکنے کے بعد خود بخود ہی گرجاتا ہے اور اسے دوسرے دن تک محفوظ رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے، اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کھانا ہے۔

انجیرمیں قدرتی طور پر پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔

ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک انتہائی مفید غذائی دوا کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔

انجیر کے پانچ حیران کن طبی فوائد

 

1۔ہڈیوں کی صحت کا ضامن:

 

انجیر دبلے پتلے لوگوں کے لئے قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے،ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے،چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے،انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔

 

2۔بلڈ پریشرمیں کمی:

 

نمک کا زیادہ استعمال جسم میں پوٹاشیم کی کمی کا سبب بنتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے انجیر جسم میں قدرتی طور پر پوشیم کی سطح کو بڑھا کر بلڈ پریشر کو توازن میں رکھتی ہے۔

 

3۔جسمانی وزن میں کمی:

 

جسمانی وزن میں کمی: انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

 

4۔امراض قلب سے تحفظ:

 

انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک سے تحفظ ملتا ہے۔

 

5۔شوگر لیول کنٹرول کرنے میں مفید

 

انجیر کی مدد سے اپنا شوگر لیول کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ انجیر میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتی ہے، انجیر میں موجود کلوروجینک ایسڈ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مندد گار ثابت ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں : 8عام عادات جن سے گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top