منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

جنوبی کوریا کی بیٹری ساز فیکٹری میں آتشزدگی، 22 افراد جاں بحق

24 جون, 2024 14:51

جنوبی کوریا کی بیٹری ساز فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس میں زیادہ تر چینی باشندے شامل ہیں۔

خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق پیر کو جنوبی کوریا میں بیٹری بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد تقریباً 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جائے وقوعہ پر آگ بجھانے والی ٹیم کے ایک رکن کم جن ینگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "فی الحال اکیس مزدور لاپتا ہیں۔ ہم کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ رابطوں کے ذریعے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ابھی تک متاثرہ فیکٹری میں داخل ہونے اور امدادی کارروائیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ہم ایسا کریں گے”۔

امدادی کارکن کم جن ینگ نے کہا کہ آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں مجموعی طور پر 102 افراد کام کر رہے تھے۔

اس سے قبل صدر یون سوک یول نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے تمام دستیاب اہلکاروں اور سازوسامان کو متحرک کریں۔

آگ سیئول کے جنوب میں ہواسیونگ میں جنوبی کوریا کی کمپنی ایریسل کی ملکیت لیتھیم بیٹری فیکٹری میں لگی۔ خبر رساں ایجنسی کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں فیکٹری کی عمارت کے اوپر سرمئی دھوئیں کےبادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مقامی حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ آتش زدگی کے بعد لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو پر توجہ دینے کے لیے تمام دستیاب اہلکاروں اور آلات کو متحرک کریں”۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top