مقبول خبریں
پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی
ملک بھر میں عام انتخابات صرف چند دن کی دوری پر ہے، آج کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ۔
تصفیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن 2018 کے لیے پولنگ اسٹیشن بنائے جانے والے ایک نجی اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پایا گیا۔
آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود اہم ریکارڈ بھی جل گیا، واضح رہے کہ اسکول کو الیکشن 2018 کے لیے پولنگ اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے۔