ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

18 مارچ, 2024 10:16

پاکستان کے شہر اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق افسران کے ایسٹ ڈیکلریشن کا معاملہ اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات آج شیڈول ہیں، وفد کیساتھ پینشن اور ویجز، کلائمیٹ فنانسنگ، مانیٹری پالیسی، آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہونگے۔

جائزہ مذاکرات میں اینٹی منی لانڈرنگ پر مشن کو بریفنگ دی جائے گی، اسٹیٹ بینک کے حکام وفد کو دہشت گردی فنانسنگ روکنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے
گورنر اسٹیٹ بینک اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مشکوک ٹرانزیکشن پر بریف کریں گے جب کہ آئی ایم ایف مشن کو سرکلر ڈیٹ کم کرنے کا پلان پیش کیا جائے گا، پاکستان آخری جائزے کیلئے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان کیلئے1.1ارب ڈالرزآخری قسط کی راہ ہموار ہوجائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف سطح پر معاہدہ ہوگا،میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پر دستخط کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو2اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑڈالرزمل چکے جب کہ موجودہ قرض پروگرام کی مدت آئندہ ماہ ختم ہورہی ہے

واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے ادارہ جاتی اصلاحات کا پراسس سست ہونے پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، دیگر اقدامات سے آئی ایم ایف ابھی تک مذاکرات میں مطمئن ہے، شیڈول کےمطابق آخری جائزہ مذاکرات آج ختم ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top