جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر؛ ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دیدی

22 نومبر, 2023 15:51

2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے دی۔

ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دی۔

حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا۔

2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیپمئین برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے، ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3 میچز میں شکست ایک ڈرا جبکہ صرف 2 جیت حاصل کرسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان نے پاکستان کو ہرادیا

برازیل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے جبکہ میسی کی قیادت میں ارجنٹینا واحد ٹیم ہے جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top