جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیفا ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ: تاجکستان نے پاکستان کو ہرادیا

21 نومبر, 2023 17:18

اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔

چند منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر اسکور 1-2 کردیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، تاجکستان نے پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان نے مزید دو گول بنائے، پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: سعودی عرب نے پاکستان کو 4-0 سے ہرادیا

امادونی کمولوف نے دو گول بنائے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول اسکورکیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top