اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بجلی گھروں میں تعینات ایف آئی اے افسران نے سنگین الزامات مسترد کردیے

27 جولائی, 2024 17:05

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران نے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا۔

جی ٹی وی نیوز کوموصول دستاویز کے مطابق ایف آئی انے نے پاور ڈویژن کے مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے نے پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے کا اظہار تشویش کیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے۔

کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے۔ ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے۔

مزید پڑھیں:بجلی چوری روکنے والے ایف آئی اے افسران خود کرپشن میں ملوث نکلے

ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی۔ سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے، جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں، کاروائی کریں گے۔

گزشتہ روز پاور سیکٹر میں کرپشن اور بجلی چوری روکنے کی حکمت عملی الٹی پڑ گئی تھی۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

موصول دستاویز کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کو چارج شیٹ کردیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top