منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فیروز خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں کا خاتمہ کر دیا

09 ستمبر, 2024 16:46

کراچی: پاکستانی متنازع اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے علیحدگی کی افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے چند دن خاموش رہنے کے بعد اہلیہ زینب کو پھر سے انسٹاگرام پر فالو کرلیا ہے اور طلاق کی خبر کی مکمل طور پر تردید کردی ہے۔

چند روز قبل فیروز خان کے اکاؤنٹ میں زینب کا نہ ہونا ہر طرف انکی طلاق کی افواہ کو پھیلا گیا جس پر فیروز خان کوئی ردِعمل نہیں دیا اور مداح اس بات پر یقین کر بیٹھے کہ فیروز خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اداکار فیروز خان ایک بار پھر تنہا ہو گئے؟

اگرچہ فیروز خان متعدد مرتبہ میڈیا پرسنز پر بھڑکنے کے سبب چرچوں میں آئے لیکن انہیں سب سے زیادہ مشکل میں ڈالنے والا معاملہ انکی شادی ثابت ہوا جو آج تک انکی وجۂ شہرت بنتا رہتا ہے۔

فیروز خان نے پہلی اہلیہ عیلزہ سلطان سے علیحدگی کے بعد رواں سال مئی میں اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا لیکن 5 ستمبر کو دونوں کی طلاق کی خبر زور پکڑ گئی۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہیں جو اپنے غصے اور مشتعل مزاج کے سبب اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top