ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وفاق گندم اسکینڈل میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

07 مئی, 2024 16:36

وفاقی حکومت گندم درآمدی اسکینڈل کے معاملے میں ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

ذرائع نے جی ٹی وی کے نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ وفاقی حکومت سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور انکی کابینہ کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نیب یا ایف آئی اے کی تحقیقات کے نتیجہ میں گندم درآمدی اسکینڈل میں سابق نگراں وفاقی کابینہ کو شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:گندم درآمد اسکینڈل میں انوار الحق کاکڑ نام کیوں سامنے آرہاہے؟

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اراکین اور بیوروکریٹس وزیر اعظم کو گندم درآمد اسکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گندم اسکینڈل کی رپورٹ پر معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top