جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وفاقی وزرا پیسے تقسیم کررہے ہیں، الیکشن کمیشن بے بس ہے: قمر زمان

14 جولائی, 2021 20:29

کراچی: قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے لوگ بہت تنگ ہیں، وفاقی وزرا پیسے تقسیم کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بے بس ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا جی ٹی وی کے پروگرام ” لائیو ود مجاہد ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی عمل درست نہیں ہوگا تو درست سیاسی قیادت نہیں آسکے گی، جعلی الیکشن کے نتیجے میں جو ادارے بنیں گے وہ بھی بھرپور کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دھیرکوٹ: جن کو کبھی شکست نہیں ہوئی اس بار پی ٹی آئی کے ہاتھوں ہوگی: مراد سعید

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی لیڈ رول میں ہے، موجودہ حکومت سے لوگ بہت تنگ ہیں، وفاقی وزرا پیسے تقسیم کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بے بس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوالیا ہے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے اندر بہتر حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں جس کو بھی عوام ووٹ دے وہ آجائیں، پیپلزپارٹی پاکستان میں کئی الیکشن جیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیئے، الیکشن ہم سے چھین لیا گیا لیکن عوام کی محبت نہیں چھینی جاتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top