اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم؛ 5 رکنی کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

27 جولائی, 2024 20:32

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی۔

شہباز شریف حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی سیکشن 30 کے حوالے سے یہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے ایس ایس پی کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کیا جواب دیا؟

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے مقاصد کی تحقیقات کرے گی۔

جے آئی ٹی قوانین کے مطابق مجرموں کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرے گی۔

قائم کردہ کمیٹی کے مقاصد کیا ہیں؟

ملزم اور ان کے ساتھیوں کے منظم مقاصد کی چھان بین۔

قابل اطلاق قوانین کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان پر مقدمہ۔

حکومت نے گزشتہ ہفتے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں تشکیل دیں۔جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ان خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top