ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وفاقی حکومت نے ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

16 مارچ, 2024 00:57

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279.75 روپے پر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں  1 روپے 77 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل   285 روپے 56 پیسے میں فروخت ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مٹی کا تیل ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل  2 روپے 12 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top