پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کیلئے بڑا ہدف مقرر کرنے کی تجویز

08 مئی, 2024 14:27

ایف بی آر کی جانب سے آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 11 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں ایک ہزار 590 ارب روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جب کہ ٹیکس وصولیوں کا حتمی ہدف آئی ایم ایف مذاکرات میں طے کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات 15 مئی کو متوقع  ہیں، ایف بی آر میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے ابتدائی ورکنگ جاری  ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر ہے، آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کے ہدف کا تخمینہ 11 ہزار 5 ارب روپے لگایا گیا ، براہ راست ٹیکس وصولیاں میں 587 ارب روپے اضافہ تجویز کیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 803ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس وصولیوں میں 689 ارب روپے اضافہ تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 114 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کیلئے مالیاتی بل کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top