جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایف بی آر کی آخری تاریخ سے قبل ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اپیل

08 اکتوبر, 2021 15:13

اسلام آباد : ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو آخری تاریخ سے قبل ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اپیل کردی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھائیں۔ آخری تاریخ 15 اکتوبر کا انتظار کئے بغیر اپنے گوشوارے دَاخل کروالیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمت اور ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ آخری دنوں میں سسٹم پر پڑھنے والے دباؤ کے نتیجہ میں پیش آنے والی مشکلات سے بچیں۔ آئی ٹی سسٹم کی استعداد میں بہتری لائی گئی ہے۔ آئرس سسٹم چوبیس گھنٹے نہایت روانی سے چل رہا ہے۔

ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بھی ٹیکس گزاروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا۔ تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top