مقبول خبریں
فاسٹ بولرحارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے رواں سال جنوری میں مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا تھا ۔پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل تھے۔
Today was a rewarding day for me and my team.
Alhamdulillah got my @icc T20 Team of the year cap. I couldn’t be more grateful 🥰Also my team @lahoreqalandar qualified for the play offs after lots of hardwork of each and everyone in our qalandar’s family! 💫#sochnabemanahai pic.twitter.com/9bJ6UDjAxD
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 4, 2023
حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ آج کادن میرے اور میری ٹیم کے لیے کافی شاندار رہا، مجھے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی جبکہ ساتھ ہی میری ٹیم لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل تھے۔
یہ پڑھیں : حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی نکاح کی تاریخ سامنے آگئی