ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

معروف پاکستانی اداکارہ نوشہرہ میں قتل

10 جون, 2024 20:20

پشتو ڈرامہ اداکارہ خوشبو نوشہرہ کے علاقے خوش مقام میں مردہ پائی گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اظہر خان کے مطابق پولیس کو کھیتوں سے ایک لاش ملنے کی اطلاع ملی جس کی شناخت بعد میں معروف اداکارہ کے نام سے ہوئی۔

خوشبو کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اداکارہ کو میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے خلاف بار بار متنبہ کیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے بات نہ ماننے پر مبینہ طور پر خوشبو کو گولی مار کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا ۔

پولیس نے کہا کہ مقتولہ اداکارہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ حکام ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مار رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top