اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

معروف اینکر محمد جنید کے نکاح کی خوبصورت تصاویر وائرل

03 جون, 2024 19:30

جیو نیوز کے معروف نیوز کاسٹر محمد جنید کراچی میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد جنید اور اہلیہ آمنہ کی تصاویر اور و ویڈیوز سامنے آگئیں۔

اینکر محمد جنید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر کے ذریعے اپنی زندگی کے اِس پُر مسرت لمحے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔

محمد جنید نے اپنی اہلیہ آمنہ کو ٹیگ کرتے ہوئے خبریں پڑھنے کے آئیکونک اسٹائل میں کیپشن لکھا کہ ’آج رات 9 بجے کی خبر یہ ہے کہ الحمداللہ میں نے نکاح کرلیا ہے۔’

اینکر پرسن کا نکاح ملک کے معروف مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔

اس خاص موقع پر اینکر نے سفیر رنگ کا کرتا شلوار اور شیروانی کوٹ زیب تن کیا ہے جبکہ گلے میں خطاطی سے مزین نیلے رنگ کے مفلر نے ان کی لُک کو خاص بنا دیا۔

ان کی  دلہنیا اس موقع پر انتہائی خوبصورت آف وائٹ اور گولڈن رنگ کا جوڑا پہنیں نظر آئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top