جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

معروف فٹبالر کی آمدن میں بھاری کٹوتی، سالانہ تنخواہ عام شہری سے بھی کم ہوگئی

07 مارچ, 2024 17:40

معروف فرانسیسی فٹبالر اور فیفا ورلڈ چیمپیئن پال پوگبا کی تنخواہ میں بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ان کی سالانہ تنخواہ عام شہری سے بھی کم ہوگئی۔

ایسا لگتا ہے کہ پال پوگبا کی پریشانی جاری ہے کیونکہ اطالوی فٹبال فرنچائز یووینٹس نے فرانسیسی مڈفیلڈر کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

فٹبال کلب کا یہ فیصلہ پال پوگبا کو ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا قصوروار پائے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

2018 کے ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی کو کارکردگی بڑھانے والی دوا کے استعمال پر چار سال کی پابندی عائد کی گئی تھی مگر انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

تاہم 2016 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے یووینٹس سے 105 ملین یورو کی منتقلی کے بعد دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر رہنے والے پوگبا کو اب عام اجرت پر زندگی گزارنے کے امکانات کا سامنا ہے جو ایک اوسط اطالوی شہری کی آمدنی سے بھی کم ہے۔

مارکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنخواہ میں زبردست کمی کی گئی ہے اور اس سے یووینٹس کے اکاؤنٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پال پوگبا نے ہر سیزن میں 8 ملین یورو کے نیٹ پلس بونس اور ہر ماہ 2 ہزار یورو نیٹ پر دستخط کیے تھے۔

اطالوی باشندے ماہانہ اوسطا 2900 یورو کماتے ہیں، یعنی پوگبا تنخوا میں بڑی کٹوتی کے بعد فٹبال فرنچائز سے صرف ماہانہ دو ہزار یورو وصول کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top