جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیض آباد دھرنا کمیشن:لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نےبیان ریکارڈ کرادیا

04 جنوری, 2024 14:59

 

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرناکمیشن کواپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیے گئے سوالوں کے جواب دے دیے۔

فیض حمید نے جواب میں کہا حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔

دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے،کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہے۔

یہ پڑھیں : فیض آباد دھرنا کمیشن: شہباز شریف کا کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top