جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

30 اپریل, 2024 11:35

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مئع پیٹرولیم گیس (ایل این جی) ریفرنس میں بری کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس بنا پر عدالت نے سابق وزیراعظم کو ریفرنس میں بری کیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کیا گیا ہے۔.

اس سے قبل نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا،  ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی۔

یاد رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top