منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے اعضا سے محروم ہورہے ہیں

08 جنوری, 2024 10:46

 

بچوں کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے اعضا سے محروم ہورہے ہیں۔

یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھماکوں سے بچوں کے کمزور اعضا زیادہ چوٹوں کا شکار ہوتے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں سیو دی چلڈرن کے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے ڈائریکٹر جیسن لی نے کہا کہ اس تنازعہ میں بچوں کی تکلیف ناقابل تصور ہے اور اس سے بھی زیادہ اس لیے کہ یہ غیر ضروری اور مکمل طور پر قابل گریز ہے۔

 

Gaza now a 'graveyard' for thousands of children: UN | The Citizen

 

"بچوں ڈائریکٹر جیسن نے قتل اور معذوری کو بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، اور کہا کہ قصورواروں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔

دی چلڈرن نے یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے ریمارکس کا حوالہ دیا، جنہوں نے غزہ سے واپسی کے بعد 19 دسمبر کو کہا کہ 7 اکتوبر سے جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اور جنگ شروع ہوئی تو تقریباً 1000 بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگیں کھو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید، 250زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top