منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کی جارحیت فرانسیسی صدر بھی خاموش نہ رہ سکے

21 دسمبر, 2023 11:10

غزہ: اسرائیل کی کھلی جارحیت پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون بھی خاموش نہ رہ سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمانویل میکرون نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب غزہ کو مسمار کرنا نہیں۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی ووٹنگ مؤخر، امریکا کو جنگ بندی کے مسودے میں شامل الفاظ پر اعتراض

اس سے قبل جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے بھی ایک مشترکہ کالم میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 8000 سے زائد بچے شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top