اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

‘کسی کا باپ بھی مجھے رات 12 بجے کے بعد بلائے تو نہ جاؤں’

26 جولائی, 2024 19:18

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و پرگرام ہوسٹ متھیرا نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو راتوں میں ملاقاتوں سے بچنے کرنے کا مشورہ دیدیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا سے سوال کیا گیا کیا وہ کسی پروجیکٹ کیلئے صبح 4 بجے ملاقات کیلئے جائیں گی؟ جس پر ماڈل نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے باپ کیلئے بھی رات 12 بجے کے بعد باہر نہ نکلوں۔

انہوں نے کہا کہ جتنا بھی بڑا پراجیکٹ کیوں نہ ہوں صبح کا انتظار کروں گی، صبح کے 4 بجے گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جانا چاہیے اور یہ بہت بڑی بدتمیزی ہے۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے اغوا، ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

ماڈل نے کہا کہ انہیں خلیل الرحمان بطور ڈرامہ نگار پسند ہیں تاہم انکے ساتھ جو ہوا وہ غلط ہے، اس پر مجھے بہت بُرا لگا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات پر کہا تھا کہ انہیں ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top