جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

یورپی یونین، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد کی پیشکش

07 اگست, 2018 11:14

یورپی یونین نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے۔

یورپی یونین تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور سیکورٹی، معیشت، جی پی ایس، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہاں ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top