ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایپل، میٹا اور گوگل کے خلاف یورپی یونین کا تحقیقات کا اعلان

25 مارچ, 2024 16:10

یورپی یونین نے غیر مسابقتی طریقوں پر دنیا کی بڑی ٹیک فرمز (ایپل، میٹا اور گوگل) کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے گوگل، میٹا اور ایپل کی ملکیت الفابیٹ کو ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ کمپنیاں قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائی گئیں تو کمپنیوں کو اپنی سالانہ کمائی کا 10 فیصد تک بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ کے سربراہ مارگریٹ ویسٹیگر کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے میں تقریبا 12 ماہ لگیں گے، اب ہم کمپنیوں کی ڈی ایم اے کی تعمیل کی تحقیقات کریں گے، تاکہ یورپ میں کھلی اور مسابقت کے قابل ڈیجیٹل مارکیٹوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب یورپی یونین کا موقف سامنے آیا ہے جس میں ان کا ماننا ہے کہ ایپل اورالفابیٹ اینٹی اسٹیئرنگ کو محدود کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایپس کے لیے صارفین کو ایپ اسٹورز کے اپنے ادائیگی کے طریقوں کے علاوہ اپنی خدمات کے لیے کم ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں بتانا مشکل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یورپی یونین نے میوزک اسٹریمنگ کے حوالے سے مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایپل پر 1.8 ارب یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

قبل ازیں امریکہ نے ایپل پراسمارٹ فون مارکیٹ پراجارہ داری کا الزام عائد کیا تھا جس میں گزشتہ ہفتے ایپل کے خلاف ایک تاریخی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق میٹا نے لوگوں کو اشتہارات کے لئے اپنے ڈیٹا کے استعمال سے بچنے کے لئے ادائیگی کرنے کے لئے کہہ کر اپنے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top