جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، اہم ناموں کی ٹیم میں واپسی

30 اپریل, 2024 15:52

دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی انگلش اسکواڈ میں ایک سال سے زائد عرصے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔

آرچر نے آخری بار مارچ 2023 میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ کنہی کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

کئی مہینوں سے ٹیم کا حصہ نہ رہنے والے تجربہ کار انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جنہوں آنے انگلینڈ کے لیے آخری بار ستمبر 2023 میں میچ کھیلا تھا۔

انگلش اسکواڈ:

کپتان جاش بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلی اور مارک ووڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اس کے علاوہ انگلش کرکٹ ٹیم کے اسی اسکواڈ کا پاکستان کے خلاف چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top