اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ایلون مسک کی کمپنی کا پہلی بار انسانی دماغ میں چپ لگانے کا تجربہ

30 جنوری, 2024 13:02

ٹیکنالوجی کی دنیا کا اہم نام اور سماجی راطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ’نیورا لنک‘ نے انسانی دماغ میں اپنی پہلی چپ لگانے کا تجربہ کرلیا ہے۔

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اپنی ایکس پوسٹ پر بتایا کہ ان کی نیورالنک کمپنی نے پہلی بارانسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُنکے ابتدائی صارف وہ ہوں گے جو اعضاء کا استعمال کھو چکے ہیں، یہ چپ دماغ میں نصب کیے جانے کے بعد انسان صرف سوچ کر فون، کمپیوٹریا کسی اور ڈیوائس کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

ایلون مسک نے مزید بتایا کہ ابتدائی نتائج میں امید افزا نیوران اسپائکس یا اعصابی تحریکوں کا پتہ چلاہے کہ مریض صحتیاب ہورہاہے۔
انسانی دماغوں کو کمپیوٹر سے جوڑنے والی ایلون مسک کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پیچیدہ اعصابی حالات کا شکار افراد کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہےنیورا لنک کی اس چپ سے متعلق ایلون مسک نے پہلی بارستمبر 2023 میں اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی پہلی بار آزمائشی طور پرانسانی دماغ میں چِپ نصب کرنے کیلئے تیارہے۔

اس طرح کے آلات متعدد کمپنیاں پہلے ہی لگا چکی ہیں تاہم مسک کی کمپنی کو مئی 2023 میں ایف ڈی اے کی طرف سے چپ کی جانچ کی اجازت دی گئی تھی۔

اس سلسلے میں نیورا لنک نے اعلان کیا تھا کہ اسے وائرلیس برین کمپیوٹر انٹر فیس (بی سی آئی) کے انسانی ٹرائل کیلئے لوگ درکار ہیں ، چِپ جائزہ لے گی کہ کیا فالج زدہ افراد اپنی سوچ کے ذریعے بیرونی ڈیوائسز کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں۔

یہ پڑھیں:مائیکروسافٹ آگے، ایپل پیچھے، عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تبدیلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top