اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ایلون مسک نے معروف شخصیات کی فیشن شو میں انٹری کر وادی

22 جولائی, 2024 14:54

ایلون مسک نے پیر کے روز مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کرکے ہلچل مچا دی جس میں دنیا کے ممتاز رہنما مستقبل کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔

ایکس، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ویڈیو کے ساتھ ایکس پر اعلان کیا کہ ’یہ مصنوعی ذہانت کے فیشن شو کا وقت ہے‘۔

اس ویڈیو میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی نائب صدر کمالا ہیرس، امریکی صدر جو بائیڈن، سابق امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما سمیت دیگر کو خوبصورت لباس میں دکھایا گیا ہے۔

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ فیشن شو کی رونمائی کر دی

وزیر اعظم مودی رن وے پر خوبصورت چشمے، سفید جوتے اور پیچ ورک لباس پہنے ہوئے ہیں جبکہ اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن لوئس ویٹن سوٹ پہنے ہوئے ہیں۔ بائیڈن کو وہیل چیئر پر دکھایا گیا ہے اور ایلون مسک خود ٹیسلا اور ایکس تھیم والے لباس میں سپر ہیرو کا لباس پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو سویٹ شرٹ اور سونے کا ہار پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ فیشن شو کی رونمائی کر دی

ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی آئی پیڈ پہن کر شرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کو ایک پرس اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایلون مسک کی ویڈیو نے کافی توجہ حاصل کی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بحث شروع  ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ایلون مسک نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اہم عطیہ دہندہ، ہندوستانی نژاد ٹیک انٹرپرینیور ونود کھوسلا کے ساتھ ایکس پر ایک مکالمے میں حصہ لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top