مقبول خبریں
انتخابات صرف ایک دن دور
جمعرات کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
رات 12 بجتے ہی سیاسیی جماعتوں اور امیدواروں کی انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئیں, تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان اور افسران تعینات ہوں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،
جب کہ پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 25 جولائی کو بلا خوف و خطر باہر نکلیں اور اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 23 جولائی رات 12 بجے کے بعد انتخابی امیدوار یا سیاسی جماعت انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔
پاکستان جمہوری تاریخ کا ایک اور سنگ میل عبور ہونے میں ایک دن رہ گیا۔