جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابات 2024:امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کی تفصیلات جاری

01 جنوری, 2024 14:32

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات منظور اور مسترد کیے جانے کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران نے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیےجبکہ قومی اسمبلی کیلئے 7 ہزار473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےتھے ،جن میں سے آر او نے 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 18 ہزار 478 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تاہم چاروں صوبوں میں 2 ہزار216 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئےہیں۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات

 

الیکشن کمیشن نےبتایا کہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 16 ہزار 262 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے،تاہم پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521 ،اسلام آباد سے 93 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں ۔

 

 

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ سے قومی اسمبلی کے 166 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے،جبکہ کے پی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 152 ، بلوچستان سے 92 سیٹوں پر کاغذات مسترد ہوئے ہیں ۔

ای سی نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ اسمبلی سے 520امیدواروں کےکاغذات مسترد ہوئے ہیں تاہم کے پی سے 367 ،بلوچستان سے 386 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئےہیں

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں ۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس:الیکشن کمیشن نےفیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top