ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب: سپریم اپیلٹ کورٹ کا حکم امتناعی جاری

05 جولائی, 2023 15:10

گلگت بلتستان کے نئےوزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکمِ امتناعی جاری کر دیا جس کے بعد آج ہونے والا گلگت بلتستان کے نئےوزیرِ اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا۔

نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے آج 3 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی حاجی گلبر خان نے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

حاجی گلبر خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیماری کے باعث گلگت میں موجود نہیں، اس لیے انتخاب کا حصہ نہیں بن سکتا۔

اسپیکر کی طرف سے آج بلائے گئے اجلاس کو سپریم اپیلٹ کورٹ نے روک دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اسپیکر 72 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرائیں۔

دوسری جانب سینئر پولیس حکام سمیت بھاری نفری گلگت بلتستان اسمبلی میں داخل ہو گئے اورگلگت بلتستان اسمبلی کے تمام اسٹاف کو اسمبلی دفاتر سے باہر نکال دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کی کوریج کے لیے مدعو صحافیوں کو بھی اسمبلی سے نکال دیا گیا۔

سیکریٹری اسمبلی کے مطابق آج دن 3 بجے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہونا تھا۔

گلگت بلتستان اسمبلی 33 ارکان پر مشتمل ہے، نئے وزیرِ اعلیٰ کو کامیابی کے لیے 17 ووٹ درکار ہیں۔

تحریکِ انصاف کے 19 ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کاحصہ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 ارکان، ن لیگ کے 3 ارکان، متحدہ وحدت المسلمین کے 3 ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کا حصہ ہیں۔

1 آزاد رکن، تحریکِ اسلامی اور جے یو آئی (ف) کا ایک ایک رکن بھی گلگت بلتستان اسمبلی کا حصہ ہے۔

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم خان کو وزیرِ اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

یہ پڑھیں : جعلی ڈگری کیس: پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل قرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top