اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بھارتی الیکشن؛ مسلمان کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی میدان مار لیا

04 جون, 2024 21:26

سابق بھارتی مسلمان کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی سمیٹ لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والے سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹ لی۔

لوک سبھا لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔

سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے مغربی بنگال سے بہرام پور کی نشست پر الیکشن لڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس کے ادھیررنجن چوہدری کو بڑے مارجن سے شکست دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یوسف پٹھان نے 4لاکھ 23 ہزار 451 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف کانگریس کے رکن ادھیر رنجن چوہدری کو 3 لاکھ 59 ہزار 367 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ یوسف پٹھان نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 57 ون ڈے میچوں میں 27 کی اوسط سے 810 رنز بنائے۔ ان کے نام دو سنچریاں بھی ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں انہوں نے 22 میچوں میں 18.15 کی اوسط اور 146.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 236 رنز بنائے۔

یوسف پٹھان 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top