اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بدنامِ زمانہ منشیات فروش’ایل میو’ اور ایل چاپو کا بیٹا امریکا میں گرفتار

26 جولائی, 2024 10:32

امریکا نے میکسیکو کے منشیات فروش ‘ایل میو’ اور ایل چاپو کے بیٹے کو ٹیکساس سے گرفتار کر لیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق منشیات کے سرغنہ اسماعیل "ایل میو” زمباڈا اور اس کے سابق ساتھی جوکوئن "ایل چاپو” گوزمن کے بیٹے کو ایف بی آئی کی جانب سے جمعرات کے روز ٹیکساس کے شہر ایل پاسو سے گرفتار کیا گیا۔

زمباڈا میکسیکو کی تاریخ کے سب سے اہم اسمگلروں میں سے ایک ہے اور اس نے ایل چاپو کے ساتھ سینالوا کارٹل کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی جسے 2017 میں امریکا کے حوالے کیا گیا تھا اور وہ زیادہ سے زیادہ سکیورٹی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

زمباڈا اور ایل چاپو کے بیٹے جوکوئن گوزمن لوپیز دونوں کو امریکا میں متعدد الزامات کا سامنا ہے۔

دو امریکی حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ 70 سالہ زمباڈا اور 30 سالہ گوزمن لوپیز کو ایل پاسو کے ایئرپورٹ پر ایک نجی طیارے سے اترنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

گوزمین لوپیز ایل چاپو کے چار بیٹوں میں سے ایک ہے جسے لاس چیپیٹس یا لٹل چاپوس کے نام سے جانا جاتا ہے جب کہ اس کا ایک پہلے ہی امریکا کی حراست میں ہے۔

امریکی حکام نے زمباڈا کی گرفتاری پر 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا جبکہ گوزمن لوپیز کے سر پر 5 ملین ڈالر کا انعام تھا۔

امریکی حکام کے مطابق سینالوا کارٹیل دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ کرتا ہے اور میکسیکو میں دو سب سے طاقتور منظم جرائم کے گروہوں میں سے ایک ہے۔

زمباڈا اور ایل چاپو کے بیٹے اسمگلروں کی دو مختلف نسلوں سے تعلق رکھتے ہیں  جن کے انداز بھی مختلف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top