ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستانی فضائی حملوں میں 8 افغان شہری ہلاک ہوئے، طالبان کا الزام

18 مارچ, 2024 16:13

افغان طالبان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے افغان علاقے میں دو فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 8  افراد ہالک ہوئے جن میں  پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کسی کو بھی افغان سرزمین استعمال کرکے سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ پاکستانی طیاروں نے افغان سرزمین پر فضائی حملے کیے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صبح 3 بجے کے قریب پاکستانی طیاروں نے پاکستان کی سرحد سے متصل خوست اور پکتیکا صوبوں میں گھروں پر بمباری کی۔ اس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ طیاروں نے پکتیکا کے ضلع برمل میں لامان کے علاقے اور خوست کے ضلع سپرا میں افغان دبئی کے علاقے پر بمباری کی تھی۔ حملے میں عام لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ پکتیکا میں تین خواتین اور تین بچے ہلاک ہوئے جب کہ خوست میں دو خواتین ہلاک ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دو فوجی افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے صبح انٹیلیجنس اطلاعات پر افغانستان میں دہشتگردوں ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top