جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

طالبہ سزائے موت کا عدالتی فیصلہ سن  کر مسکرا دی، لوگ حیران

30 اپریل, 2024 19:07

مصری عدالت کی جانب سے اپنی سہیلی کو بےدردی سے قتل کرنے والی ملزمہ کو سزائے موت سنائی گئی تو وہ سزا سن کر مسکرا دی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مصر کے علاقے طنطا کی ایک طالبہ کا ہے جس نے اپنی سہیلی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے تھے۔

عدالت کی طرف سے اسے سزائے موت سنائے جانے پرملزمہ مسکرائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو پر سماجی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

لزمہ آیہ نامی لڑکی نے اپنی سہیلی فرح کو قتل کرنے کے بعد ایک دوسرے شخص کی مدد سے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قتل کیس کے شریک ملزم کو عدالت نے دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقعے پر پہلے آیہ نے رونا دھونا شروع کیا اور اپنی بریت کا مطالبہ کیا جب کہ مقتولہ کے وکیل نے قاتل لڑکی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ برقرار رکھا۔

سزا سنائے جانے کے دوران وہ خاموش کھڑی رہی، البتہ جب سزاسنائی گئی تو وہ مسکرائی۔ سزا سنائے جانے سے قبل عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ مفتی مصر کو بھیجا تھا جنہوں نے اس سزا کی توثیق کی جس کے بعد اعلان کیا گیا۔

استغاثہ نے ان ملزمان کو جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرموں کو پہلے سے سوچے سمجھے قتل اور مقتولہ کی لاش کو مسخ کرنے کے الزام میں آیہ کو سزائے موت سنائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top