ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

گلگت بلتستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ

07 اگست, 2018 10:03

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ضلع دیامر میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے ۔ سکولوں میں گریڈ ون اور سیکیورٹی گارڈ کی نئی آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں نئے تعمیر شدہ 190 پرائمری و مڈ ل سکولوں میں سے 77 سکول ضلع دیامر میں تعمیر کئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی نگرانی میں 75 ہو مز اسکول مختلف گھروں میں تعلیم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔

وزیر اعلی ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں ٹار گٹڈ آپریشن جاری ہے ۔اور حالات مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہیں واقعات میں ملوث 4 اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جبکہ جیو فینسگ کے زریعے سے 40 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات جاری ہیں ضلع دیامر کے علاقے تانگیر اور داریل میں ٹوٹل 14 سکولوں کو جلانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں سے 12 سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

جبکہ دو سکولوں پبلک سکول داریل اور پبلک سکول تانگیر میں دھماکہ خیز مواد سے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 14 اگست تک داریل اور تانگیر میں جلائے گئے جزوی متاثرہ سکولوں کی تعمیر مکمل کرکے بچیوں کی تعلیم کے لئے کھول دیا جائے گا ۔

ضلع دیامر کی عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ اور دیامر گرینڈ امن جر گہ حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کے عوام بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں داخلے کی شرح 7 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہو گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top