ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

الیکشن مہم میں نازیبا الفاظ کا استعمال، عمران خان الیکشن کمیشن طلب

19 جولائی, 2018 11:15

انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر چیئرمین تحریک عمران خان کو آج الیکشن کمیشن میں طلب ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کپتان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانا ہوگا۔

تاہم عمران خان کے وکیل بابر اعوان ان کی جگہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

اس موقع پر بابر اعوان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مثال دیتے ہوئے ان  کا ویڈیو کلپ کمرہ عدالت میں چلایا ۔

جس پر ان کاموُقف تھا کہ عمران خان کے نکاح، شادی، گھر والوں کے بارے میں ایسے ایسے لفظ استعمال کیے گئے۔بابر اعوان نے کہا کہ طالبان خان اور اس سے بھی برے الفاظ استعمال ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی یہ نہیں کہتی کہ نوٹس نہ دیں جس پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ ابھی اور بھی نوٹسز نکل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top