جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایکسچینج ریٹ سے اقتصادی اعشاریے طے کریں گے؛ اسد عمر

26 مارچ, 2019 11:10

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت جاری ہے اور ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا اور امید ہے کہ آئی ایم ایف شرائط میں نرمی پر آمادہ کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف مشن چیف، اسٹیٹ بینک سمیت اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے اور اُنہیں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

معاشی اصلاحات کے بارے میں انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے بلکہ ایکسچینج ریٹ سے اقتصادی اعشاریے طے کریں گے جبکہ وزیر خزانہ نے روپے کی قدر میں مزید کمی کرنے کا بھی دعوا کیا ہے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف اپریل کے تیسرے ہفتے میں بیل اوٹ پیکیج پر دستخط کر دیں جب آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول مشن ملکی معیشت کا جائزہ لینے پاکستان پہنچے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4ماہ سے آئی ایم ایف کیساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا بلکہ آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی اور ہمارے درمیان خلا کم ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ اب عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو بیل آٹ پیکیج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top