جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

مائیگرین یا سَر درد سے نجات حاصل کرنے کے آسان طریقے

05 مارچ, 2024 16:38

مائیگرین ایک اعصابی بیماری ہے جو عام طور پر سر کے ایک طرف معتدل سے شدید درد کا سبب بنتی ہے۔

یہ عام سر درد نہیں بلکہ یہ دیگر علامات جیسے متلی اور قے کے ساتھ بدتر ہوسکتا ہے۔

مائیگرین فریکوئنسی اور شدت کی وجہ سے کسی شخص کے معیار زندگی کو متاثر کرسکتا ہے، اس کا حملہ چند گھنٹوں سے لے کر کئی دنوں تک رہ سکتا ہے۔

مائیگرین ہر سال دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے جس سے یہ سب سے زیادہ عام اعصابی حالات میں سے ایک بن جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، مائیگرین کا کوئی علاج نہیں ہے۔

تاہم، ادویات انہیں روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ نیند لینا ، پرسکون اور تاریک کمرے میں آرام کرنا ، بہت زیادہ پانی پینا یا آئس پیک کا استعمال علامات کو دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

مائیگرین جزوی طور پر جینیات کی وجہ سے ہوسکتا ہے  لیکن وہ غیر متوقع طور پر دیگر عوامل جیسے موسم میں تبدیلی، نیند کے انداز میں تبدیلی، خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں اور تناؤ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

مائیگرین اور غذائی محرکات

ڈاکٹرز کے مطابق نمک، چینی اور الکحل کچھ عام غذائی محرکات ہیں جس کے نیتجے میں مائیگرین جنم لے سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو سی تصور متعارف کرائے جانے کے بعد سے غذا نے مائیگرین کے محرک کے طور پر توجہ حاصل کی جس میں پنیر، چاکلیٹ، کافی، کوک اور سٹرس پھل شامل ہیں۔

برازیل میں ہونے والی ایک تحقیق میں تربوز کو مائیگرین ٹریگر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ تحقیق میں حصہ لینے والے مائیگرین کے 29 فیصد سے زائد مریضوں کو تربوز کھانے کے چند منٹ بعد سر درد کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مائیگرین کا ایک عام غذائی محرک ٹائرامین ہے، جو قدرتی طور پر پایا جانے والا مرکب ہے، البتہ پرانی پنیر، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (ایم ایس جی) یا مصنوعی مٹھاس جیسے اجزاء پر مشتمل غذائیں کچھ افراد میں مائیگرین کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیفین ایک اور غذائی عنصر ہے جو مائیگرین کی حساسیت کو متاثر کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر نارنگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ کیفین کی تھوڑی مقدار خون کی شریانوں کو تنگ کرکے اور درد کی کچھ ادویات کی تاثیر کو بڑھا کر کچھ لوگوں کو راحت فراہم کرسکتی ہے، لیکن زیادہ کیفین کا استعمال یا اچانک دستبرداری دوسروں میں مائیگرین کا سبب بن سکتی ہے۔

مائیگرین پر قابو پانے کیلئے غذا میں تبدیلیاں

آپ کی غذا میں آسان اصلاحات مائگرین کے حملوں کے واقعات کو کم اور روک سکتی ہیں۔

وقت پر کھانا کھائیں

سب سے پہلے باقاعدگی سے کھانا کھانا ہے، کیونکہ کھانا چھوڑنا ایک معروف محرک ہے۔

میگنیشیم سے بھرپور غذائیں مدد کر سکتی ہیں

2022 میں کیے گئے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مناسب میگنیشیم کی سطح کو برقرار رکھنے سے مائیگرین کے حملوں کی فریکوئنسی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پالک، کیلے، بادام، چیا کے بیج، ایڈمام اور کیلے کچھ میگنیشیم سے بھرپور غذائیں ہیں جنہیں آپ اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

مچھلی، چیا کے بیج اور اخروٹ جیسے کھانوں میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز میں سوزش کے خلاف خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ مناسب مقدار کو یقینی بنانا سر درد کی شدت کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

ہائیڈریٹ رہیں

ماہرین صحت اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ مائیگرین کے ناپسندیدہ حملوں سے بچنے کے لئے وافر مقدار میں پانی پیا جائے۔

کیٹو غذا

بہت سے لوگوں کے لئے، کیٹوجینک غذا جیسی کم کارب غذا مائیگرین کے حملوں کی فریکوئنسی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے. تاہم، اس پر کام شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top