منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

29 اگست, 2024 11:23

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد  کے علاوہ پشاور، سوات، شمالی وزیرستان اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ  ملتان، بھلوال، پھالیہ، وادی نیلم، اٹھ مقام سمیت کیرن، اپرنیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف پھیل گیا جب کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4  ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندکش تھا، جس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top