منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کراچی: ڈمپر نے اسکوٹی سوار خاتون کو کچل ڈالا

20 اگست, 2024 18:49

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 23 سالہ خاتون اسکوٹی سوار پھسلن کی وجہ سے سڑک پر گری جسے گزرتے ڈمپر نے کچل ڈالا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ سارہ موٹر سائیکل سوار بارش کے پانی کی پھسلن کی وجہ سے روڈ پر گری، اس دوران سڑک کے عقب سے آنے والے ریتی بجری کے ڈمپر نے ایمرجنسی بریک نا لگنے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل ڈالا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے مزید بتایا کہ متوفیہ کے لواحقین ضابطے کی کارروائی مکمل کرانے کے بعد میت گھر لےکر روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ 23 سالہ متوفیہ سارہ گلشن اقبال بلاک 10 کی رہائشی تھی  سارہ شاہراہ فیصل پر واقع نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کو تحویل میں لےلیا ہے جب کہ ڈرائیور فرار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top