جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

دبئی میں کھربوں کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے اور پُر آسائش ائرپورٹ کی تعمیر شروع

28 اپریل, 2024 18:14

دبئی حکومت نے کم و بیش 35 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کا سب سے وسیع اور پُر آسائش ائر پورٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

دبئی حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ المکتوم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے اور دبئی ایوی ایشن کارپوریشن کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر 128 بلین درہم کی لاگت سے اسے تعمیر کیا جا رہا ہے جو 10 برس میں مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ المکتوم ائرپورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی گنجائش ہوگی جہاں 260 ملین مسافر سالانہ بنیادوں پر ہوائی سفر کی سہولیت سے مستفید ہو سکیں گے۔

دبئی حکمران نے کہا کہ المکتوم ائرپورٹ موجودہ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پانچ گنا بڑا ہوگا  اور آنے والے سالوں میں دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام آپریشنز یہاں منتقل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ہوائی اڈے پر 400 طیاروں کے گیٹ اور پانچ متوازی رن وے ہوں گے جب کہ اس ائرپورٹ کے ایوی ایشن شعبے میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

دبئی ساؤتھ میں ہوائی اڈے کے ارد گرد ایک پورا شہر تعمیر کیا جائے گا کیونکہ اس پرجوش منصوبے سے دس لاکھ افراد کے لئے رہائش کی مانگ بھی بڑھے گی۔

یہ ائرپورٹ لاجسٹکس اور ہوائی نقل و حمل کے شعبوں میں دنیا کی معروف کمپنیوں کی میزبانی کرے گا جب کہ نئے ٹرمینل کی لاگت 128 بلین درہم (34.85 بلین امریکی ڈالر یا 9 کھرب سے زائد روپے) ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top