اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

دبئی میں گداگروں کیخلاف ایکشن، 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3ماہ جیل کی سزا ہوگی

08 مارچ, 2024 11:11

 

دبئی میں گداگروں کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق شہری بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، عوام ’آن لائن بھکاریوں‘ سے بھی ہوشیار رہیں۔

پولیس کے مطابق گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3ماہ جیل بھی ہوگی جبکہ قوانین کے تحت بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

پولیس کے مطابق گداگروں کو بیرونِ ملک سے بھرتی کرنے پر 6 ماہ کی جیل بھی ہوگی۔

دبئی پولیس نے بھکاریوں کی اطلاع دینے کے لیے 901 پولیس کا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔

یہ پڑھیں : 72,500 کروڑ پتی لوگوں کا شہر دبئی، برکس میں تیسرا امیر ترین شہر قرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top