منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

10 اگست, 2024 11:55

امریکی فوجیوں پر شمال مشرقی شام میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ شمال مشرقی شام میں موجود امریکی فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کے خلاف حالیہ دنوں میں یہ دوسرا حملہ ہے جب کہ خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملوں کی ممکنہ نئی لہر کا امکان ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں کسی کے زخمی ہونے کی نشاندہی نہیں کی گئی جب کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

یہ حملہ امریکی فوجی اڈے کے روملین لینڈنگ زون میں کیا گیا، جہاں امریکی کے ساتھ ان کے اتحادیوں کی فوجی دستے بھی موجود ہیں۔

پیر کے روز مغربی عراق میں عین الاسد ایئربیس پر دو کٹیوشا راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں پانچ امریکی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

شام میں امریکا کے 900 اور ہمسایہ ملک عراق میں 2500 فوجی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کے سابق سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، اس حملے میں ایران نے اسرائیل کے خلاف بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

قبل ازیں ایران کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے ہانیہ کے قتل کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top