منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

محکمہ تعلیم کی درجنوں گاڑیاں سابق افسران وسیاستدانوں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

15 جون, 2024 10:36

کراچی:محکمہ تعلیم کی 13 گاڑیاں سابق افسران وسیاستدانوں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نامہ نگار جی ٹی وی نیوز اشرف سولنگی کے مطابق محکمہ تعلیم کی 13 گاڑیاں سابق بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کی جانب سے زیر استعمال بارہ سالوں سے بار بار نوٹسز کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کی گئیں۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن یار محمد بالادی نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

مزید پڑھیں:سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو فارغ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

جی ٹی وی نیوز کو موصول خط کے مطابق سابق ڈائریکٹر پرائمری لبنا صلاح الدین کے پاس ٹویٹا کرولا 2016 ماڈل ہے اور ڈی ای او سنٹرل پرائمری تحسین فاطمہ کے پاس کلٹس کار زیر استعمال ہے۔

محکمہ تعلیم کی درجنوں گاڑیاں سابق افسران وسیاستدانوں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
محکمہ تعلیم کی درجنوں گاڑیاں سابق افسران وسیاستدانوں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

دستاویز کے مطابق سابق وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کے سابق پی اے طارق شیخ نے بھی ٹویٹا کرولا 2016 ماڈل کی گاڑی واپس نہیں کی، جب کہ 2 خواتین افسران نے بھی سرکاری گاڑیوں کو اپنی جائیداد سمجھ کر استعمال کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر خورشید احمد کھاوڑ نے بھی محکمہ تعلیم کی کلٹس 2016 ماڈل گاڑی کو استعمال کر رہے ہیں، سیکشن آفیسر عبدالجبار عباسی کے پاس ٹویوٹا کرولا 2017 ماڈل کی سرکاری گاڑی زیر استعمال ہے۔

محکمہ تعلیم کی درجنوں گاڑیاں سابق افسران وسیاستدانوں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
محکمہ تعلیم کی درجنوں گاڑیاں سابق افسران وسیاستدانوں کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسٹیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رسول بخش شاہ کے پاس بھی سوزوکی کلٹس 2017 زیر استعمال ہے جب کہ ڈائریکٹر نان فارمل ایجوکیشن آفتاب احمد شیخ نے بھی سوزوکی کلٹس 2017 ماڈل سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔

نمائندہ کو مزید بتایا گیا کہ لیٹی گیشن آفیسر جاوید خواجہ پیر مظہر کے سابق اسٹاف آفیسر خادم حسین لغاری اور سابق ڈی اے او کورنگی حافظ معین اختر نے بھی کئی سالوں سے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی کی جانب سے خط لکھنے کے باوجود با اثر اور بااثر افراد کی گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top