منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

والدین 11 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فون نہ دیں، موبائل کمپنی کا مشورہ

26 اگست, 2024 10:48

برطانیہ کے سب سے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز میں سے ایک نے کہا ہے کہ والدین 11 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فون دینے سے گریز کریں۔

برطانیہ کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پانچ سے سات سال کی عمر کے تقریبا ایک چوتھائی برطانوی بچوں کے پاس اب اسمارٹ فون ہے۔

کمپنی نے کہا کہ بچوں کو صرف محدود صلاحیت کے آلات والے فون دیئے جائیں تاکہ وہ صرف ٹیکسٹ اور کال کرسکیں۔

ای ای نامی کمپنی اپنی نئی ہدایات میں 16 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے لئے والدین کے کنٹرول کی خصوصیات کو فعال کرنے اور 13 سال سے کم عمر کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا بھی مشورہ دے گا۔

برطانیہ کے والدین نے بچوں کو 11 سال کی عمر میں پرائمری سے سیکنڈری اسکول منتقل ہونے پر موبائل دینے کے رجحان کے خلاف تیزی سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔

والدین کو خدشہ ہے کہ فون ممکنہ طور پر بچوں کو آن لائن شکاریوں، غنڈہ گردی، معاشرتی دباؤ اور نقصان دہ مواد سے خطرہ ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top