جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افواہوں پر یقین نہ کریں، الیکشن 8 فروری 2024 کو ہونگے :چیف الیکشن کمشنر

07 دسمبر, 2023 12:00

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ انتخابات کے سلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں،پولنگ 8فروری 2024 کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کاقومی ووٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چند روز میں الیکشن شیڈول دیا جائے گا،الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،ہم شفاف انتخابات کیلئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔
سکندر سلطان نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہوچکاہے۔
انہوں نے ووٹرز کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں آپ کو تحفظ دیا جائے گا، ملک کے روشن مستقبل کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اورپرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔
چیف الیکشن کمشنرنے مزید کہا کہ عوام یاد رکھیں آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

یہ پڑھیں:عام انتخابات: الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈ جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top