اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

24 جولائی, 2024 11:55

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بدھ کی صبح 10 بجکر 30 منٹ پر انٹر بینک میں ایک پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

بین مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 11 بجکر 44 منٹ پر 357 پوائنتس اضافے کے بعد 79 ہزار 345 پر منڈلا رہا تھا جب کہ گزشتہ روز انڈیکس 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top