منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے ہوگیا

14 جون, 2019 14:19

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا گیا، ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوکر 155.15 روپے کے ساتھ ہی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں 2.50 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے تک پہنچ گئی۔

جبکہ جون کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top