ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

02 اپریل, 2024 10:17

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

منگل کے روز صبح 10 بج کر 05 منٹ پر کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 75 پیسے پر منڈلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 10 بج کر 09 منٹ پر 141 پوائنٹس کمی کے بعد 66 ہزار 654 پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top